وزیراعظم مودی کی بات کا ممتا نے دیا جواب

,

   

کلکتہ-مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی موسم میں تقریر کرنے سے قبل ہوم ورک کرلیا کریں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو مسلسل غلط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ مودی بابو یہ جانتے ہیں کہ وہ انتخاب ہاررہے ہیں اس لیے ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنے کے بجائے غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیس کی تعیناتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہیں معلوم ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں شکست کا سامنا ہے اس لیے وہ یہاں آکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں مگر بنگال میں بھی انہیں خالی ہاتھ رہنا پڑے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ سنا ہے کہ وہ پرولیا میں آخری وقت میں میٹنگ کی ہے۔کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے مگر میں نے سنا ہے کہ پرولیا میں ا نہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑاہے۔عوام نے کرسیوں کو پھینک دیا ہے اور پولس پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو نے ملک کے آئین، جمہوریت اور عدالت تینو ں کو ختم کردیا ہے۔مرکزی فورسیس پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ممتابنرجی نے کہا کہ مودی بابو یہاں آکر عوام کو بتارہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ میں مودی کو تھپڑمارناچاہتی ہوں، مودی کو پہلے بنگالی ز بان کا مطلب جاننا چاہیے؟میں مودی کو تھپڑ کیوں ماروں گی۔میں نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔جب کہ میں نے کہا تھا جمہوریت کا تھپڑ پڑنے والا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ عوام ان کے خلاف ووٹ کرنے والے ہیں۔یہی تو جمہوریت کا تھپڑ ہے۔مودی بول رہے ہیں کہ میں نے مودی کو پتھر سے مارنے کی بات کہی ہے۔میں کیوں مودی پر تھپڑ ماروں گی؟ میں نے مٹھائی کی پیش کش کی تھی۔وہ مٹھائی جو سخت تاکہ وہ جھوٹے بیانات نہ دے سکیں۔
میں تو چاہتی ہوں کہ مودی چار سو سال زندہ رہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کول مافیا اور فیس رسوئی ریکٹ تو مودی بابو چلاتے یں۔مرشدآباد کی کتاب کھول کر پڑھ لیں دنیا کے سامنے سچائی سامنے آجائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو کیا معلوم تھا کہ ’’پرولیا، بانکوڑہ اور مدنی پور کی حالت کا علم تھا، یہاں لوگوں کے خون بہائے جاتے تھے اور ترقیاتی نے کہ برابر تھے۔مگر ہم نے یہاں کئی اسکیم کی شروعات کی اور لوگوں کی حالت کو تبدیل کردیا گیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو بنگال میں آنے سے قبل تھوڑا ہوم ورک کرلیا کریں اور معلوم کرلیں پرولیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔
جب کہ آپ کے اقتدار میں گزشتہ 45سالوں میں سب سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے۔جب کہ 100دن کام کے معاملے میں بنگال پہلی پوزیشن پر ہے۔
مودی بابو میں چیلنج کرتی ہوں کہ وہ اپنی کاکردگی اور میری کارکردگی پرمباحثہ کرلیں۔