وزیراعظم پاکستان عمران خان سے نئے آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کی ملاقات

,

   

اسلام آباد۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤز سے جاری بیان کے مطابق منگل کو انٹر سروسز انٹیلیجنس ( آئی ایس آئی ) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارک باد دی۔وزیراعظم ہاؤز میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان کی یہ وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی۔