وزیراعظم کو کے ٹی آر کے مکتوب پر بنڈی سنجے کا شدید ردعمل

   


کے ٹی آر ہی نے مرکز سے ہینڈلومس پر پانچ فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کیلئے کہا تھا
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ صدر بنڈی سنجے نے آج کے ٹی آر کے مکتوب پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہینڈلومس پر جی ایس ٹی کو برخاست کرنے پر زور دیا ہے ۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ کے ٹی آر ہی نے مرکز سے کہا تھا کہ ہینڈلوم ٹکسٹائلز پر پانچ فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا جائے ۔ منوگوڑ کے لیے چوٹ اپل میں انتخابی مہم کے دوران بنڈی سنجے نے اس معاملہ میں کے ٹی آر کی ایک ویڈیو کلپنگ سے میڈیا کو واقف کروایا ۔ انہوں نے گھر گھر مہم چلاتے ہوئے کنول کے نشان کو ووٹ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس قائدین جھوٹے وعدے کررہے ہیں اور دوباک اور حضور آباد میں کئے گئے وعدوں کو یاد دلایا ۔ انہوں نے کے ٹی آر سے سوال کیا کہ ہینڈلوم ورکرس کو بتکماں ساڑیوں کی تیاری کا موقع کیوں نہیں دیا گیا ۔۔