نئی دہلی ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر کو تمام علاقائی زبانوں بشمول تامل ، بنگالی اور ملیالم ، آسامی ، اڑیہ اور مراٹھی میں ٹوئیٹر پر پیش کیا جارہا ہے ۔ آل انڈیا ریڈیو پر بھی یہ تقاریر پیش کی جائیں گی ۔ اپنی پہلی یوم آزادی تقریب میں مودی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدہ کے قیام اور بڑھتی ہوئی آبادی پر اظہار تشویش کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔