وزیراعظم کے چیلنج پر چدمبرم کا سوال

   

٭کانگریس کے سینئر قائدپی چدمبرم نے سوال کیا کہ ہم ان افراد کو شہریت کیوں دیں جو پہلے ہی سے پاکستان کے شہری ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے اس سلسلہ میں کئے گئے چیلنج پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں انتخابی ریالی سے خطاب کر تے ہوئے چیلنج کیا تھاکہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں ہر پاکستانی کو ہندوستانی شہریت دینے کا اعلان کریں۔ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کی مخالفت کی اور صدر جمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے قانون کو واپس لینے پر زور دیا ۔