وزیراعلی کے ہاتھوں17 جون کو ہیم روڈ سنگ بنیاد تقریب

   

چیف منسٹر کے دورے کے تمام انتظامات مکمل ، ضلع کلکٹر و ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا جائزہ
نلگنڈہ۔11۔جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں تقریباً 14,500 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے ہیم (HAM) روڈ منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے سلسلے میں 17 جون کو ریاستی وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی ضلع نلگنڈہ کے کنگل کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ عمارات و شوارع سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔وہ آج وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر آفس میں ایم ایل سی شنکر نائک کے ہمراہ ضلع کلکٹر بی. چندرشیکھر ایس پی شرت چندر پوار آر اینڈ بی حکام اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں ہیم روڈ منصوبوں کے سنگِ بنیاد کیلئے نصب کیے جانے والے پائلن عوامی جلسہ گاہ جلسہ کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر نے حکام کے ساتھ اس امکان پر بھی گفتگو کی کہ وزیر اعلیٰ اسی مقام سے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح یا سنگِ بنیاد انجام دیں۔ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو دھرویش پورم رینوکا ایلمّا مندر کے درشن کروانے کا منصوبہ بھی ہے۔ چونکہ مندر کی جدید کاری کیلئے اقدامات جارہے ہیں اس لیے اگر ممکن ہوا تو مندر کی ترقیاتی و جدید کاری کے کاموں کا سنگِ بنیاد بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو یادگاری سنگِ بنیاد کی تختی اور دیگر انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔بعد ازاں وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ ہیم روڈ منصوبوں کے سنگِ بنیاد اور عوامی جلسے کے انعقاد کیلئے ابتدائی انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں ایم ایل سی شنکر نائک ضلع ایس پی شرت چندر پوار ریونیو ایڈیشنل کلکٹر جے. سرینواس مقامی اداروں کے انچارج ایڈیشنل کلکٹر وائی. اشوک ریڈی آر اینڈ بی سپرنٹنڈنگ انجینئر سری دھر ریڈی ڈی ای گنیش زیڈ پی سی ای او پریم کرن ریڈی پنچایت راج انجینئرنگ حکام مارکیٹ کمیٹی چیئرمین جوکوری رمیش سابق میونسپل چیئرمین بوری سرینواس ریڈی اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔