وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کورمضا ن کی مبارکبادپیش کی

,

   

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز رمضان کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ”رمضان مبارک!ہر ایک کی حفاظت‘ بہتر زندگی اور خوشحالی کے لئے دعاء کریں۔یہ مقدس مہینے ہم سب کے لئے خوش‘شفقت‘ ہمدردی لائے۔

ہم سی او وی ائی ڈی 19کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں اور ایک صحت مند کرہ ارض قائم کریں‘’

یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے مقدس ماہ صیام کے چاند کے دیدار کا اعلان کردیاہے اور 25اپریل بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہے۔

تاہم کیرالا اور سحالی کرناٹک میں جمعہ کے روز ہی پہلا روزہ ہوگیا ہے۔ مشرقی وسطی میں بھی جمعہ کے روز پہلا روزہ تھا۔

کویڈ19کا خطرہ
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سی او وی ائی ڈی 19عالمی وباء کے خطرے کے پیش نظر مذہبی اور بااثر شخصیات نے مسلمانو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز تروایح او ردیگر نمازیں گھروں میں ادا کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے گائیڈ لائنس
ورلڈ ہلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے سی او وی ائی ڈی19کی وجہہ سے اس ماہ کے دوران مذہبی مشق کے لئے گائیڈ لائنس کی اجرائی عمل میں لائی ہے