وزیر فینانس نرملا سیتا رمن معاشیات نہیں جانتیں: سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن پارلیمنٹ و سابق وزیر فینانس سبرامنیم سوامی نے وزیر فینانس نرملا سیتا رمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر فینانس نرملا سیتا رمن معاشیات کو نہیں جانتیں۔ سبرامنیم سوامی نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ نرملا سیتا رمن کی پریس کانفرنس دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ نرملا میڈیا کے سوالوں کے جوابات دینے سے کترارہی تھی اور بار بار مائیک عہدیداروں کے حوالہ کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کو جو مسئلہ درپیش ہے وہ طلب میں کمی کا ہے۔سربراہی میں کوئی کمی نہیں ہے۔لیکن نرملا نے کارپوریٹس کے ٹیکس میں کمی کردی۔ کارپوریٹس سربراہی سے ابل رہی ہے اور وہ صرف اسے استعمال کریں گے۔ سبرامنیم سوامی نے سابق میں سابق وزیر فیناسن آنجہانی ارون جیٹلی پر بھی تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سبرامنیم سوامی ماہر معاشیات ہیں۔ وہ چار سال قبل ہی اپنے ٹوئٹر پر آگاہ کردیا تھا کہ ملک کی معیشت میں زبردست گراوٹ آسکتی ہے۔