وطن واپس بھیجے گئے پانچ مصری شہری لاپتہ

   

قاہرہ ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک بین الاقوامی دائیں بازو کے گروپ نے پانچ مصری شہریوں کے پُراسرار طور پر غائب (لاپتہ) ہوجانے پر تشویش کا اظہار کیا جنہیں حالیہ دنوں میں ان کے وطن مصر واپس بھیجا گیا تھا۔ گروپ کو تشویش ہیکہ انہیں اذیتوں کا شکار بنایا جاسکتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے یہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملائشیا نے مارچ کے اوائل میں چار افراد کو اور ترکی نے جنوری میں ایک فرد کو ان کے وطن مصر واپس بھیج دیا تھا۔ ان میں سے تین افراد ایسے تھے جو دولت اسلامیہ سے اپنے روابط کی پاداش میں مصر کی جیل میں سزاء بھگت رہے تھے۔ نیویارک سے اپنی سرگرمیاں چلانے والے واچ ڈاگ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائرکٹر مائیکل پنچ نے بتایا کہ مصر میں ناپسندیدہ لوگوں کو منصوبہ بند طریقہ سے اذیتیں دینا، انہیں غائب کروادینا یا پھر ان پر غیرقانونی طور پر مقدمات چلانا عام بات ہے۔