ونیش پھوگاٹ نے کھیل رتنا‘ ارجن ایوارڈس پی ایم او کے قریب فٹ پاتھ پر رکھ دیا

,

   

ونیش موقع پر تعقب کررہے میڈیا نمائندوں کے ہمراہ پہنچی۔ ایوارڈس واپس کرنے کی اپنی وجوہات انہوں نے دہرائے۔


نئی دہلی۔رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) کی ساری کہانی میں حکومت کے رول کے خلاف احتجاج کے طور پر اولمپیک پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ہفتہ کے روز اپنے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈس واپس کردئے ہیں۔

سابق ڈبلیوایف ائی برج بھوشن شرن سنگھ کے ایک قریبی سنجے سنگھ کے نئے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد تین دن قبل ونیش نے اپنے ایوارڈس واپس کرنے کااعلان کیاتھا۔

چوٹی کے پہلوانوں نے اسپورٹس منسٹری سے کہاتھا کہ سنجے سنگھ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس کا مطلب ڈبلیو ایف ائی میں برج بھوشن کا تسلسل ہوگا۔

ہفتہ کے روز ونیش نے وزیراعظم دفتر تک رسائی کی کوشش کی تاکہ ایوارڈس واپس کرسکیں مگر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پہنچنے سے روک دیاتھا۔

آخر کار انہوں نے دھیان چند کھیل رتن او رارجن ایوارڈ پی ایم او دفتر کے قریب فٹ پاتھ پر رکھ دیا‘ اس سے قبل اولمپیک برانز میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے اپنا پدما شری ایوارڈ رکھ دیاتھا۔ونیش موقع پر تعقب کررہے میڈیا نمائندوں کے ہمراہ پہنچی۔

ایوارڈس واپس کرنے کی اپنی وجوہات انہوں نے دہرائے۔ایشین اور کامن ویلتھ گیمس گولڈ میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ نے منگل کے روز اعلان کیاتھا کہ ڈبلیو ایف ائی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی حکومت کی جانب سے مدد پر کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ وہ واپس کردیں گی۔

اولمپیک برابز میڈلسٹ ساکشی ملک کے رسلنگ کو چھوڑنے کے سوشیل میڈیا پر منگل کے روز اعلان اور بجرنگ پونیا کے پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کے بعد ونیش پھوگاٹ ملک کے بڑے پہلوانوں میں تیسری کھلاڑی ہیں جس نے حکومت کواپنے ایوارڈس واپس کئے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک مکتوب جس میں وزیراعظم کو مخاطب کیاگیا ہے ونیش نے کہاکہ ”میں اپنادھیان چند کھیل ایوارڈ اورارجن ایوارڈ واپس کررہی ہوں۔ حالات کو یہاں تک لانے کے لئے طاقتور لوگوں کا شکریہ“۔