ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے خصوصی مہم

   

نظام آباد ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کیلئے 20,21 ؍ جنوری کے روز خصوصی مہم چلائی جارہی ہے لہذا 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد اپنے ناموں کا اندراج کرلینے کی خواہش کی ۔ ان دو روزوں میں ضلع بھر میں بوتھ لیول آفیسرس پولنگ مراکز پر دستیاب رہیں گے اس کے علاوہ ناموں کی تصحیح اور تبدیلی کیلئے فارم 7,8 کے ذریعہ درست کرالینے کی خواہش کی ۔
حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت اقدامات جاری
نظام آباد ۔ 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے سی پی ٹرافک نارائنا نے بتایا کہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت کل شام ٹرافک پولیس نے آرمور کے مامڑی پلی سے تعلق رکھنے والے گنگاریڈی کو تحویل میں لیتے ہوئے آج ریمانڈ پر دینے پر جوڈیشل سکنڈل کلاس مجسٹریٹ سید قدیر نے 4 روز جیل کی سزاء سناتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ۔ ضلع میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے افراد کیخلاف ٹرافک پولیس کی جانب سے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع میں گذشتہ 3 دنوں سے مسلسل یہ سلسلہ جاری ہے تین دن قبل ایک شخص کو 10 دن کی سزاء اور دو افراد کو 4 دن کا سزاء اور گنگاریڈی کو 4 دن کا سزاء سناتے ہوئے جوڈیشل سکنڈ کلاس مجسٹریٹ سید قدیر نے فیصلہ سنایا ہے۔ ضلع بھر میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کیخلاف سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔