وہیل کی قئے نے عورت کو بنادیا دولت مند

,

   

بنکاک۔ ایک تھائی عورت اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب اس نے دیکھا کہ گھر کے قریب ساحل پر ایک وہیل نے 4کروڑ روپئے مالیت کا ایک قیمت ایمبرگیس قئے کیاہے۔

برطانوی نیوز پیپر”ڈیلی میل“ کی ایک رپورٹ کے بموجب49سالہ سیریپورن نیامرین ساحل پرطوفانی بارش کے بعد چہل قدمی کررہی تھی اور اس وقت وہ رک گئی جب مچھلی کے طرز پر بھاری گوشت کی بو انہیں محسوس ہوئی۔

وہ مذکورہ عجیب وغریب دیکھائی دینے والی اس شئے کو اپنے گھر لے ائے اور پڑوسیوں کو بھی دیکھا یا۔


نیامرین اس وقت حیران ہوگئی جب پڑوسیوں نے اس کو بتایاکہ یہ عجیب وغریب دیکھائی دینے والے شئے وہیل کی قئے سے نکلنے والی ایمبرگیس ہیں۔مذکورہ 12 انچ چوڑا اور 24انچ لمبی یہ اس شئے کا وزن 7کیلو اور اس کی قدر 186500یوکے پاونڈ ہے۔

اس بات کا پتہ لگانے کے لئے مذکورہ ماس ایمبرگیس ہے یا نہیں ہے‘ نامیرین اور اس کے پڑوسیوں نے اس کے حصہ کو جلایا جو پگھل گیا اور پھر دوبارہ ٹھنڈا کرنے کے بعد وہ جم گیا۔

نامرین ماہرین کے انتظار کررہے ہیں جو اکر اس بات کی تصدیق کریں گے کہ اصلی ہے یا نہیں ہے۔ وہیل اکثر اس طرح کے مادے قئے کے ذریعہ نکالتا ہے جو تیز اور بھاری مقدار میں ہوتا ہے۔

ابتداء میں اس کی گوشت کی طرح ہوتی ہے مگر جیسے جیسے وہ سوکھتا ہے اس سے خوشبوآنی شروع ہوجاتی ہے اور اس کا استعمال پرفیوم کے میں کیاجاتا ہے