وشاکھاپٹنم 8 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی کے 11 اور 12 نومبر کو دورہ وشاکھاپٹنم کے پیش نظر دہلی سے ایس پی جی کا ایک گروپ آج یہاں پہونچ گیا اور سکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم کے دورہ کیلئے چھ ہزار پولیس ملازمین کو متعین کیا جا رہا ہے جن میں ہوم گارڈز سے آئی پی ایس آفیسر تک شامل رہیں گے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پروگرام میں گورنر آندھرا پردیش بشوابھوشن ہری چندن ‘ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی ‘ ریاستی وزراء ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی وغیرہ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔