ویلن سے ہیرو … شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے سدابہار اداکار ونود کھنہ

   

ممبئی: فلم انڈسٹری میں ویلن کے طور پر اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے کے بعد بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے سدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیاں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔6 اکتوبر 1946 میں پاکستان کے پشاور میں پیدا ہوئے ونود کھنہ نے گریجویشن کی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔ اسی دوران انہیں ایک پارٹی کے دوران ڈائریکٹر پروڈیوسر و ایکٹر سنیل دت سے ملنے کا موقع ملا۔ سنیل دت ان دنوں اپنی فلم من کا میت کے لئے نئے چہرے کی تلاش میں تھے ۔ انہوں نے فلم میں ونود کھنہ سے بطور معاون ہیرو کام کرنے کی پیشکش کی جسے ونود کھنہ نے بخوشی منظور کرلیا۔سال 1968 میں ریلیز فلم من کا میت باکس آف پر ہٹ رہی۔ فلم کی کامیابی کے بعد ونود کھنہ کو آن ملو سجنا، میرا گاؤں میرا دیش، سچا جھوٹا، جیسی فلموں میں ویلن کا رول نبھانے کا موقع ملا لیکن ان فلموں کی کامیابی کے باوجود ونود کھنہ کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔سال 1980 میں فلم قربانی ونود کھنہ کے کیئرئر کی ایک سوپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ فیروز خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ونود کھنہ کی دمدار اداکار ی کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔150 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ونودکھنہ 27 اپریل 2017ء کو انتقال کر گئے۔