ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مہاراشٹرا میں تفہیم شریعت کانفرنس کا کامیاب انعقاد 

,

   

پوسد، برار، امراوتی، اچلپور، انجن گاؤں، اکولا، لوہارہ اور شیگاؤں میں تفہیم شریعت کانفرنس منعقد کیا گیا۔ جس میں بورڈ کی شعبہ خواتین کی کنوینر محترمہ ایڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ یاسین صاحبہ، قدوسہ سلطانہ صاحبہ اور مفیضہ حفیظ صاحبہ حیدرآباد سے تشریف لائی ہیں۔ الحمدللہ مورخہ23 اکتوبر 2023 بروز پیر کو الفجر فنکشن ہال امراوتی میں دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک تعلیم یافتہ خواتین میں تفہیم شریعت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں قدوسہ سلطانہ صاحبہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی شریعت ایک رحمت ہے ، نہ کہ زحمت، اس سے نہ کسی کو خطرہ ہے اور نہ اس پر دُنیا کو اندیشہ میں مبتلا ہونے کی ضرورت، اسلام سراپا رحمت اورامن و سلامتی کا مذہب ہے۔آپ نےشریعت کے احکام، جیسے طلاق، عدت، فسخ نکاح، حضانت وغیرہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جلیسہ سلطانہ یاسین صاحبہ نے اپنےصدارتی خطاب میں فرمایا:مسلم خواتین اگر شریعت کے قوانین پر چلناشروع کردیں تو کوئی کسی طرح کی شریعت میں مداخلت نہیں کرسکتاہے۔آپ نے احکام شریعت کی حکمتوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بورڈ اپنی جگہ تحفظ شریعت کی لڑائی قانونی انداز میں لڑ رہا ہے لیکن خاص طور ت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ شریعت پر عمل کر کے شریعت کے تحفظ کے تئیں اپنی ذاتی فریضے کو انجام دیں۔ الحمدللہ مجلس میں حاضر تمام خواتین نے شریعت پر عمل کرنے کا حلف اٹھایا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی نظامت کے فرائض خدیجۃ الکبریٰ بنت سعود خان نے انجام دیئے۔ کانفرنس کے انعقاد میں مفتی شریف الدین صاحب مفتی مجیب الرحمن صاحب سعود خان و دیگر رفقاء نے سرگرم کردار ادا کیا۔

شعبۂ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ