نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے چہارشنبہ کو جلیانوالہ باغ قتل عام کی برسی کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ ہم اپنے مادر وطن کی آزادی کی خاطر ان کی عظیم قربانی کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض ہیں۔ آج میں 1919 میں امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جلیانوالہ باغ کا قتل عام تاریخ کے سب سے سنگین انسانی حقوق کے جرائم میں سے ایک ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ ہم اپنے آزادی کے جنگجوؤں کو جو بہترین خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں وہ ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر ہے جس کا انہوں نے تصور کیا تھا۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ1919میں آج کے دن جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت۔