پولیس جوانوں نے ملزم کوگرفتار کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے
حیدرآباد۔ پیر کے روزپیش ائے ایک افسوسناک سانحہ میں ایک 23سالہ فوجی جوان جو کہ ایک کھلاڑی بھی تھا حیدرآباد میں اس وقت سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا جب ایک نرسنگی میں ریڈی مکس کنکریٹ کی گاڑی نے ٹکر ماردی تھی۔
متوفی کونال موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ فوجی جوان کا پوسٹ مارٹم عثمانیہ جنرل اسپتال حیدرآباد میں پیش آیا۔حادثہ کے بعد متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔
اسٹیشن ہاوز افیسر کے بموجب ”افیسرس آرمی رجیمنٹ لنگر ہاوز سے ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی‘ جس میں انہوں نے کہاکہ 4مارچ کی دوپہر کونال (23)اترپردیش سسے ایک کھلاڑی نرسنگی میں ایس بی ائی بینک جانے کے لئے پاس حاصل کیا۔
بعدازایں 2:30کے قریب انہیں ایک فرد کا فون کال موصول ہوا جس نے جانکاری دی کہ ایک ریڈی میکس کی گاڑی کافی تیز رفتار سے او رکونال کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں کونال کی موقع پر ہی موت ہوگئی“۔پولیس جوانوں نے ملزم کوگرفتار کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
حیدرآباد میں متعدد سڑک حادثات رونما ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں اموات پیش آرہی ہیں۔ حال ہی میں تلنگانہ ایک رکن اسمبلی کی شہر کے مضافات میں سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔
مذکورہ رکن اسمبلی لاسیا نندیتا جو تلنگانہ قانو ن ساز اسمبلی کی ایک نوجوان رکن اسمبلی تھیں پٹن چیروں او آر آر میں کارحادثہ میں ہلاک ہوگئی تھیں۔شہر میں کئی سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی وجہہ بے قابوڈرائیونگ پائی گئی ہے۔