ویڈیو۔ وزیراعظم مودی اور سونیا گاندھی پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ائے

,

   

دونوں لیڈران نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ایک دوسرے کا سامناکیاہے۔
نئی دہلی۔مرکز میں برسراقتدار بی جے پی اور اس کے اصولی حریف پارٹی کانگریس کے درمیان میں پچھلے کچھ سالوں سے رشتے بہتر نہیں رہے ہیں‘ دونوں پارٹیاں ہی وقفہ وقفہ سے مختلف موضوعات پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

حالات مگر اتوار کے روز کچھ تبدیلی نظر ائے جب وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نریندر مودی کاپارلیمنٹ میں ایک دوسرے سے سامنا ہوا تھا۔

اتوار کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کے موقع ملک کے ان دو عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران مذکورہ دونوں قائدین پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے

YouTube video

وزیراعظم‘ لوک سبھا اسپیکراوم برلا‘ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لال مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری دونوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کچھ ہی دیر بعد سونیاگاندھی آگے بڑھیں او رگاندھی جی کی تصویرپر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

مودی نے ”نمستے“ کے ذریعہ سونیاگاندھی کا ان کے ردعمل پر استقبال کیا‘ سونیاگاندھی نے بھی دونوں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم کاجواب دیا۔ ایک دوسرے کو نمستے کہنے کے باوجود ان کے چہروں پر کشیدگی نمایاں نظر آرہی تھی۔

کئی گروپ کی تصویر یں بھی نکالی گئیں جس میں دونوں وزیراعظم اور سونیاگاندھی موجود ہیں مگر کسی نے بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کی اور دونوں ہی نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔

بعدازاں راجناتھ سنگھ او رسونیاگاندھی نے ایک دوسرے کو”نمستے“ کیا