ٹائیگر3کی امریکہ میں بھی دھوم ، پہلے دن بڑی آمدنی کی امید

   

نیو یارک ۔ امریکہ میں ٹائیگر3 پہلے دن کی اڈوانس بکنگ نے ایک نئی بحث چھڑدی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 دیوالی پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کیلئے مداح بہت پرجوش ہیں اور دیوالی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی اس فرنچائز فلم کے پہلے اور دوسرے حصے کافی کامیاب رہے۔ فلم کے تیسرے حصے یعنی ٹائیگر3 پرکافی چرچا ہے۔ سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ باکس آفس پر1000کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ فلم ٹریڈ تجزیہ نگاروں نے فلم کی اڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جنوب کے ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر اور نمائش کنندہ نے امریکہ میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 کی پہلے دن کی اڈوانس بکنگ کے اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق فلم کے پہلے دن کے اب تک 2738 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ اس کے مطابق پہلے دن کا مجموعہ 42,033 ڈالرس ہوسکتا ہے۔ تاہم اگر فلم ٹائیگر3 نومبر 12کو ریلیز ہونے جارہی ہے تو یہ تعداد بڑھ جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں فلمٹائیگر3 388, سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور یہ1200 سے زائد شوز میں چلے گی۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔