ٹاملناڈو کے پانچ کانگریسی ارکان اسمبلی چینائی واپس

   

حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ٹاملناڈو میں سیاسی تعطل ختم ہونے کے بعد کانگریس پارٹی کے 5 ارکان اسمبلی چینائی واپس ہوگئے۔ فلم اسٹار وجئے کی زیر قیادت ٹی وی کے پارٹی کی جانب سے تائید حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران کانگریس پارٹی نے اپنے 5 ارکان کو حیدرآباد منتقل کردیا تھا۔ ان میں پی وشواناتھن بھی شامل ہیں جو حالیہ عرصہ تک اے آئی سی سی انچارج سکریٹری برائے تلنگانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دیگر کانگریسی ارکان میں جمال محمد یونس، تھارا ہائی چٹبرٹ، ٹی ٹی پروین اور راجیش کمار شامل ہیں۔ انہیں دو دن تک حیدرآباد میں رکھا گیا اور سیاسی تعطل کے اختتام کے بعد وہ چینائی واپس ہوگئے۔ کانگریس پارٹی نے ٹاملناڈو میں فلم اسٹار وجئے کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دیگر پارٹیوں کی جانب سے تائید کے اعلان میں تاخیر اور ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے تشکیل حکومت کی مساعی کی اطلاعات کے دوران کانگریس ارکان کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا۔ کانگریس ارکان نے آج چینائی میں چیف منسٹر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ 1؍F