ممبئی : اس اعلان پر کہ ٹاٹاایربس سی ۔ 295 ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کا پراجکٹ گجرات کے وڈودرا میں شروع ہو گا، مہاراشٹرا میں سیاسی لفظی جنگ شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے ایکناتھ شندے۔ دیویندر فڈنویس حکومت پر ایک اور پراجکٹ کو کھودینے کا الزام لگایا۔ پڑوسی ریاست کیلئے کام کرنے پر تنقید کی گئی ہے۔ ایک اور منصوبہ دوسروں کے حوالے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔میں نے جولائی سے اس پر آواز اٹھائی ہے، کھوکے سرکار سے کہا ہیکہ اس کیلئے کوشش کریں (ٹاٹا ایئربس)۔ میں حیران ہوں کہ پچھلے 3 مہینوں میں ہر پراجکٹ دوسری ریاستوں میں کیوں جا رہا ہے۔ کھوکے سرکار پر اعتماد کی کمی صنعت کی سطح پر واضح ہے۔ کیا صنعت کے وزیر 4 پراجکٹوں کو کھونے کے بعد استعفیٰ دیں گے؟