ٹاٹا میں ایمرجنسی‘ گیارہ سو سے زائد کمپنیاں بند جبکہ سینکڑوں بند کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ویڈیو

,

   

جھارکھنڈ کی درالحکومت جمشید پور میں ٹاٹا کمپنیاں بند ہوگئی ہیں‘ لاکھوں ملازم سڑک پر آگئے‘ لوگ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔ معاشی بحران کا اس قدر اثر پڑا ہے کہ جمشید پور کی تمام کمپنیاں جو ٹاٹا کے لئے کام کرتی ہیں بند ہوگئی ہیں

۔مشکل حالات سے یہاں کے لوگ دوچار ہیں۔ لوہے کا شہر کہے جانے والے جمشید پور میں مزدور کے لئے کام بلکل نہیں ہے۔

جمشید پور کے ادتیہ پور انڈسٹری علاقے میں بیشتر ادارے بند ہوگئے ہیں۔

تیس دن میں محض دس دن کام کررہی ہیں باقی کے بیس دنوں میں کام نہیں ہورہا ہے۔

ٹاٹا موٹرس جس کا شمار سب بڑے اور منافع والی کمپنی میں ہے فی الحال شدید معاشی بحران کا شکار ہوگئی ہے اور اس میں کام کرنے والے ملازمین پریشان حال زندگی گذار نے پر مجبور ہیں۔