ٹاٹا گروپ کی تجارتی مالیت تین ممالک کی جی ڈی پی سے زیادہ

   

پاکستان، بھوٹان اور مالدیپ کا جی ڈی پی ٹاٹا گروپ کے کاروبار سے کم

حیدرآباد۔/21 فروری، ( سیاست نیوز) ہندوستانی صنعتکاروں کی تجارتی سرگرمیاں پڑوسی ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی سے زیادہ ہیں۔ تجارتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں ٹاٹا گروپ کی تجارتی سرگرمیاں پاکستان، بھوٹان اور مالدیپ جیسے ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی سے زیادہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار ملک میں ٹاٹا گروپ کے غلبہ اور برتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہندوستان کی اعظم ترین تجارتی اشتراک میں ٹاٹا گروپ کی حصہ داری 365 بلین ڈالر ہیں جو پاکستان، بھوٹان اور مالدیپ کی مشترکہ جی ڈی پی سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کی جی ڈی پی 341 بلین ڈالر ہے جبکہ بھوٹان 2.86 بلین اور مالدیپ 7.5 بلین ڈالر کی جی ڈی پی کا حامل ہے۔ تینوں ممالک کی جی ڈی پی مجموعی طور پر 351.3 بلین ڈالر درج کی گئی ہے جو ٹاٹا گروپ کے تجارتی اشتراک یعنی 365 بلین ڈالر سے کم ہے۔ ہندوستان میں صنعتی گھرانوں نے ملک کی مجموعی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔1