اندور : ہندوستان کی پہلی ٹرانس جینڈر جج جوئیتا مونڈل نے اپنی کمیونٹی کے افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس فورس اور ریلوے جیسے شعبہ میں ان کا داخلہ معاشرے کا ان کے تئیں نظریہ بدلے گا اور زندگی میں ان کی ترقی میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمیونٹی کو بھی ملک میں مناسب تعداد میں شیلٹر ہومز کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں ایک اسکیم شروع کرنی چاہیے۔سرکاری ملازمتوں میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ریزرویشن دینا بہت ضروری ہے۔ اگر میرے پاس نوکری نہیں ہے تو مجھے کون کھلائے گا؟