ٹرمپ انتظامیہ کا یوکرین کیلئے انٹلیجنس شیئرنگ ختم کرنے پر غور

   

کیف: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تربیتی پروگراموں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو ایک سینئر امریکی افسر کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ آج سینئر امریکی افسران کے ساتھ یوکرین کو فوجی مدد روکنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیلئے تیار ہیں۔ زیر غور اختیارات میں آلات کو روکنا، کم خفیہ اطلاعات کی شیئرنگ کرنا اور یوکرینی افواج اور پائلٹوں کی تربیت کو روکنا شامل ہیں۔