ٹرمپ اور یوکرینی صدر گتھم گتھا، اے آئی ویڈیو وائرل

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے جس کے بعد یوکرینی صدر ٹرمپ پر باکسنگ کے انداز میں حملہ کرتے ہیں۔