واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ سعودی عرب کا ہو سکتا ہے ۔ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا اولین غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا ہو سکتا ہے اگرچہ روایتی طور پر امریکی صدور برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ بار سعودی عرب کا سفر اس لیے کیا تھا کیونکہ عرب مملکت نے اربوں ڈالر مالیت کا امریکی تجارتی سامان خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیشکش درست ہوئی تو میں دوبارہ کروں گا۔