واشنگٹن : سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیل آرمسٹرانگ کے ہمراہ چاند مشن میں شامل اور چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرن نے ان کی حمایت کردی ہے۔وسکونسن میں ایک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق خلاباز بز ایلڈرن نے صدارتی انتخابات میں ان کی حمایت کردی ہییک بیان میں بز ایلڈرن نے کہا کہ صدارت کے فرائض کی انجام دہی کیلئے انسانی سمجھ، درست فیصلوں کی صلاحیت، فیصلہ سازی اور غیرمعمولی طور پر پرسکون کیفیت برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔بز ایلڈرن پہلے بھی ریپبلکن سیاست میں سرگرم رہ چکے ہیں۔