ٹرمپ کی صدارت پر واپسیاقوام متحدہ غیر یقینی کا شکار

   

جینوا : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے غیریقینی کیفیت کا شکار گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے پہلے دور حکومت میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کیلئے فنڈنگ روک دی تھی جبکہ ثقافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے امریکہ کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ٹرمپ نے عالمی تجارتی ادارے کے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرکے چین اور اتحادی ممالک پر محصول میں اضافہ کر دیا تھا۔اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ عطیہ دینے والا ملک امریکہ ہے ۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے ریپبلکن رکن الیز سٹیفنک کو منتخب کیا ہے جو بین الاقوامی ادارہ کو امریکی فنڈنگ پر نظرثانی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔