ٹرک سے 6کروڑ مالیت کا غیرقانونی گانجہ برآمد

   

مورینا: مدھیہ پردیش کی مورینا ضلع پولیس نے آج ایک ٹرک سے تقریباً اکتیس کوئنٹل غیر قانونی گانجہ برآمد کیا اور گانجہ اسمگلر کو گرفتار کرکے ٹرک کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے برآمد شدہ گانجے کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سول لائن پولیس اسٹیشن کو ایک مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ جانوروں کے چارے کے درمیان تھیلوں میں بھرے ایک ٹرک میں غیر قانونی گانجہ کی بڑی مقدار دہلی کی طرف اسمگل کی جارہی ہے ۔ پولیس کے مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر مذکورہ ٹرک کو پکڑنے کے لیے چیک پوائنٹس بنائے گئے ۔ چالاک ٹرک ڈرائیور ٹول پلازہ سے بچتے ہوئے ٹرک کو سویتا پورہ نہر سے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے جب ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو جانوروں کے چارے کے پیکٹوں میں سے غیر قانونی چرس سے بھرے پیکٹ ملے ۔