ٹرین کا سفر خطرناک ، سابق رکن اسمبلی نے جان سے ماردینے کی دھمکی پر ٹائلٹ میں پناہ لی

   

بھوپال ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی سنیلم نے دعویٰ کیا ہیکہ وہ ایک نامعلوم نوحوان کی جانب سے انہیں ہلاک کرنے کی مبینہ دھمکی دینے کے بعد ٹرین کے ٹائلٹ میں مجبوراً پناہ لی تھی۔ وہ نظام الدین تا ملتائی گنڈوانا ایکسپریس سے سفر کررہے تھے۔ پیر اور منگل کی رات یہ واقعہ پیش آیا۔