ٹماٹروں میں منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

   

جدہ : سعودی محکمہ زکوہ، ٹیکس اینڈ کسٹم کی ٹیموں نے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ نشہ آورگولیاں ٹماٹروں اوراناروں میں چھپاکربھیجی گئی تھی۔سبق نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم کی ٹیم نے الحدیثہ چیک پوسٹ پرآنے والی شپمنٹ کا جائزہ لیا تواس سے بڑی مقدارمیں نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بری راستے سے آنے والے لوڈنگ ٹرک پرٹماٹراوراناروں کی پیٹیاں لدی ہوئی تھیں۔سمگلروں نے اپنی کارروائی میں نقلی ٹماٹربھی استعمال کیے تھے جنہیں اصل ٹماٹروں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔نقلی ٹماٹروں کو اس خوبصورتی سے تیار کیا گیا تھا کہ اصل ٹماٹروں سے ان کی شناخت کرنا آسان نہ تھی تاہم کسٹم اہلکاروں نے انکی اس کوشش کوناکام بنا دیا۔کسٹم اہلکاروں نے شپمنٹ میں چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جن کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی