بے روزگاروں کو انصاف دلایا جائے گا، تقررات میں لاپرواہی ناقابل برداشت : چیف ویجلنس آفیسر
کاغذنگر ۔تلنگانہ ٹمریز چیف ویجلنس آفیسر رام موہن نے اپنی ٹیم محمد امجد، شی ٹیم انچارج محترمہ قدوسیہ اور عادل آباد ویجیلنس آفیسر مسعود خان اور رام چندرا کے ساتھ مل کر کاغذ نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے میناریٹیز ریسیڈنشیل اسکولوں میں ٹیچرس اور ملازمین کے عارضی تقررات میں ہونے والے بدعنوانیاں کی شکای وصول ہونے پر آج ریاست تلنگانہ ٹمریز چیف ویجلینس افسر رام موہن نے اپنی ٹیم کے ساتھ کاغذ نگر کا دورہ کرتے ہوئے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں شکایت کرنے والے 7 افراد اور شکایت کنندگان سے تفصیلی تحقیقات کی۔بعد ازاں، مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے تلنگانہ ٹمریز اسٹیٹ چیف ویجلنس افسر رام موہن نے کہا کہ تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں میں ملازمین کے عارضی تقرورات میں بدعنوانیاں ہونے کی اطلاع وہ شکایت وصول ہونے پر مقامی بے روزگار امیدواروں کو انصاف دینے کی غرض سے انکوائری کی جا رہی ہے اور ان تمام شکایت کنندادان کی رپورٹ کو قلمبند کرتے ہوئے اعلی عہدے داروں کو رپورٹ داخل کی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں کے قیام کا مطلب تلنگانہ کے مینارٹی طبقے کے بچوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اور ناخواندگی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے ٹمریز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تاکہ شہروں سے لے کر دیہی سطح پر مینارٹی طبقہ کے بچوں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوں۔ لیکن کچھ عہدے داروں کی وجہ سے ٹمریز مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں میں بدعنوانیوں کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کچھ شکایتیں اصول ہو رہی ہیں، اس لئے ان شکایتوں کو دور کرنے کی غرض سے اور درخواست گزاروں کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے ٹمریز ویجلنس کی جانب سے تحقیقات کیے جا رہے ہیں، تاکہ بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو، تلنگانہ ٹمریز مینارٹی ریسیڈنشیل میں کسی قسم کی بدعنوانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انہوں نے انتباہ دیا۔