ٹمس ، دواخانہ گاندھی میں پولیس کے کوویڈ 19 ہیلپ ڈیسکس

   

حیدرآباد :۔ حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس ٹیمس نے کل گاندھی ہاسپٹل اور تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( ٹمس ) میں ’ کورونا ہیلپ ڈیسکس ‘ قائم کئے ۔ یہ ان دو دواخانوں میں زیر علاج کوویڈ 19 مریضوں کے ارکان خاندان کے لیے ہے جو اس سنٹر پر مریضوں کی صحت کی حالت کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار اور گاندھی ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم راجہ راؤ نے گاندھی ہاسپٹل میں اس سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اضافی طور پر وہاں بیڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے ایک ہیلپ سنٹر ہے ۔ ڈاکٹر راؤ نے یہ بات کہی ۔ 24×7 ہیلپ ڈیسک فون نمبر 040-27505773 ہے ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ اس کے ذریعہ ہم کورونا وائرس کے مریضوں سے متعلق تمام تفصیلات سے ان کے ارکان خاندان کو واقف کروائیں گے ۔ بشمول بستروں کی دستیابی سے متعلق تفصیلات ۔ ہم نے اس کے بارے میں ایک ایپ بھی متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ مریضوں کی حالت اور ان کے موقف سے آگاہ کیا جائے گا ۔ ہم اس طرح کے ہیلپ ڈیسکس دوسرے بڑے دواخانوں میں بھی قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس دوران ایم وینکٹیشورلو ، ڈی سی پی مادھا پور ، ڈاکٹر ویملاتھامس ڈائرکٹر ٹمس اور دوسروں نے ٹمس پر پولیس ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا ۔۔