ٹوئٹر کا دہلی ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل

   

نئی دہلی :سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر جلد ہی ایک شکایت افسر کی تقرری کرنے جا رہا ہے۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے، کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ شکایت افسر کی تقرری کے آخری مرحلے میں ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ہندوستان میں مقرر کردہ عبوری شکایت افسر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔خیال رہے کہ آئی ٹی کے نئے قواعد کے تحت ہندوستانی صارفین کی شکایات پر کارروائی کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میں شکایت افسر کی تقرری کرنا لازمی ہے۔