ٹولی چوکی ‘ مسجد میں ذہنی معذور نوجوان کی توڑ پھوڑ

   


حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹولی چوکی میں ایک نامعلوم شخص نے مسجد میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے اِس پر فوری کارروائی میں ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد توحید واقع سات گنبد ٹولی چوکی میں صبح ایک نامعلوم شخص داخل ہوا اور باب الداخلہ کے شیشے کے دروازوں کو توڑ دیا اور کچھ ہی دیر میں فرار ہوگیا۔ مقامی افراد اور مصلیان مسجد نے نوجوان کی اِس حرکت کی فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر گولکنڈہ پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا۔ ریکارڈ میں واضح دیکھا گیا کہ نامعلوم نوجوان مسجد میں داخل ہوکر شیشے کے دروازے توڑرہا تھا ۔ پولیس نے نوجوان کا پتہ لگاکر حراست میں لے لیا ۔ اُس کی شناخت عمران کی حیثیت سے کی گئی ۔ بتایا گیا کہ نوجوان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ع