ٹوکیو کے سابق گورنر چل بسے

   

ٹوکیو : ٹوکیو کے سابق گورنر اِشی ہارا شِنتارو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ چین کے خلاف اپنے سخت مؤقف کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔اِشی ہارا کا 2012ء میں یہ اعلان مشہور ہوا تھا کہ ٹوکیو سینکاکْو جزائر خریدے گا۔اْس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ٹوکیو جزائر کا چین سے تحفظ کرے گا، بالآخر جاپانی حکومت نے زمین کو نجی جاپانی مالکان سے خرید کر ان جزائر کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔اس اقدام پر چین کی جانب سے شدید ردعمل آیا جس نے اپنے دعوے پر زیادہ جارحانہ انداز میں اصرار کیا۔واضح رہے کہ اِشی ہارا نے 1968ء میں پہلی بار پارلیمان کی نشست جیتی اور ٹوکیو کا گورنر بننے سے پہلے انہوں نے رکنِ پارلیمان کے طور پر 20 سال خدمات انجام دیں۔ وہ انعام یافتہ ناول نگار بھی تھے۔