ٹکر دینے والی گاڑی اور مالک کی شناخت کے باوجود عدم گرفتاری، حیات نگر پولیس پر الزام

   

حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بے لگام رفتار سے ایک شہری کی ہلاکت کا سبب بننے والے شخص کو تلاش کرنے میں ناکامی کا حیات نگر پولیس الزامات کا سامنا کررہی ہے۔ گاڑی اور مالک گاڑی کی شناخت کے علاوہ ڈرائیور کی پہچان کے باوجود تاحال گرفتاری کا نہ ہونا مہلوک شخص کے افراد خاندان میں برہمی کا سبب بنا ہوا ہے۔ہٹ اینڈ رن کیس میں حیات نگر پولیس کی سست کارروائی تنقیدوں کا سبب بنی ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیات نگر حدود میں ایک کار نے بے قابو رفتار سے ایک شہری کو ہلاک کردیا تھا۔سفید رنگ کی بنز کار نے کرشنا ریڈی نامی شخص کو ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس نے شکایت کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور کار کے نمبر سے کار کے مالک کی شناخت کرلی۔ ذرائع کے مطابق کار کی مالک شویتا ریڈی بتائی گئی ہے جبکہ کار پون ریڈی نامی شخص چلا رہا تھا۔ تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ ع