ٹیلی فون ٹیاپنگ ہوئی ہوں گی کے ٹی آر کا پہلی مرتبہ سنسنی خیز اعتراف

   

کانگریس قائدین کا انٹرنیشنل اسکام ہونے کا الزام ہیں، ملکاجگری حلقہ کے توسیعی اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔ 27 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے بی آر ایس کے دور حکومت میں ٹیلی فون ٹیاپنگ ہونے کا پہلی مرتبہ اعتراف کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا کردی ہے۔ ملکاجگری حلقہ لوک سبھا کے توسیعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں ایک دو افراد کے ٹیلی فون ٹیاپنگ ہوئے ہوں گے۔ چوروں اور لٹیروں کے ٹیلی فون ٹیاپنگ کرنا پولیس کی ڈیوٹی ہے۔ کانگریس حکومت 6 گیارنٹی پر عمل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی اس سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے کانگریس کے قائدین 10 لاکھ فونس ٹیاپنگ کرنے کا سابق چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کرتے ہوئے اس کو انٹرنیشنل اسکام کی طرح پیش کرتے ہوئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی فون ٹیاپنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سیاسی ڈرامہ کرنے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے مقابلہ کرنے کا چیالنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے لوک سبھا میں کانگریس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ چیالنج کرتے ہیں ریونت ریڈی دوبارہ مقابلہ کریں۔ کس کے ساتھ ہیں نتائج کے ساتھ اندازہ ہو جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میںکانگریس کے جھوٹے اور گمراہ کن کبھی پورے نہ ہونے والے وعدوں کی وجہ سے بی آر ایس کو شکست ہوئی ہے۔ مگر عوام کے دلوں میں آج بھی بی آر ایس زندہ ہے۔ 18 اپریل تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی گنجائش ہے اگر ہمت ہے تو ریونت ریڈی چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں اور ملکاجگری حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ کریں۔ کے ٹی آر نے بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں عوام نے گجویل اور حضورآباد دونوں حلقوں سے شکست دے دیا ہے۔ حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے بی جے پی کا ٹکٹ حاصل کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر کسانوں کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ 10 سالہ دور حکومت میں وزیر اعظم مودی نے صنعتکاروں کے 14 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کو معاف کیا مگر کسانوں کے قرض کو معاف نہیں کیا بلکہ سیاہ قوانین تیار کرتے ہوئے کسانوں کو پریشان کیا گیا ہے۔ 2

انتخابی بانڈس کی شکل میں بی جے پی کے بینک کھاتوں میں 11,560 کروڑ روپے جمع ہیں۔ دہلی شراب اسکام میں ایک ملزم سے 60 کروڑ حاصل کرتے ہوئے جیل سے رہا کردیا گیا۔ 2