ٹیٹ امتحان: درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع

   

حیدرآباد۔ 10 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کمشنر نے بتایا کہ ٹی ایس ٹیٹ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 20 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی 11 تا 20 اپریل تک امیدواروں کو آڈیٹ آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سرکولر جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ TS.TET کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 10 اپریل تک درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم توقع کے مطابق امیدواروں نے درخواستیں داخل نہیں کی جس کا جائزہ لینے کے بعد 20 اپریل تک درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع دی گئی۔2