ٹیکساس میں مسلم ری پبلیکن صدرنشین کو برطرف کرنے رائے دہی

   

ہوسٹن۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس میں ایک ہندوستانی نژاد ری پبلیکن قائد شاہد شفیع کو پارٹی کے نائب صدرنشین کے عہدہ سے صرف اس لئے ہٹایا جانے والا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور مبینہ طور پر امریکی قوانین پر اسلامی شرعی قوانین کو ترجیح دیتے ہیں۔ ’’دی ٹیکساس ٹریبیون‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرانٹ کاؤنٹی کے ری پبلیکنس کا ایک گروپ جمعرات کو شاہد شفیع کی برخاستگی کے لئے رائے دہی میں حصہ لے گا۔ قبل ازیں کچھ ارکان نے شاہد شفیع کو برخاست کرنے کی تحریک پیش کی تھی کیونکہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد شفیع ٹرانٹ کاؤنٹی کی مکمل طور پر نمائندگی نہیں کرتے ۔