ٹی آر ایس حکومت پر بیانات دینے عمل کرنے کا الزام

   

نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کا مطالبہ ، کے مرتنجیم کی پریس کانفرنس

گمبھی راؤ پیٹ ۔گمبھی راو پیٹ ۔سابق رکن اسمبلی وہ بھارتیہ جنتا پارٹی قاید کٹکم مرتینجیم نے ریاست تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت پر مجاز میں ناکامی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت اپنی پہلی معیاد مکمل کر چکی ہے اور جبکہ سال ڈیڑھ سال کے عرصے دوبارہ اقتدار پر فائز ہے لیکن ابھی تک اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل تک نہیں کی۔مرتینجیم میں اپنے بیان میں ریاستی ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریاست بے روزگاری کے معاملے میں سر فہرست ہے حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ملازمتوں سے مربوط کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان بے روزگار نوجوانوں کو آج تک ملازمتیں فراہم نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں مخلوعہ جائیدادوں کو سر کرنے کے لئے ڈی ایس سی رکھا جاتا تھا آج اس کو بھی نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ ریاست میں کی بے روزگار نوجوان تعلیم حاصل کر ے یارو مددگار ہیں انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں کرے ایسے محکمہ ہیں جسکو ٹی آر ایس حکومت برخواست کردی یا تو پھر اسے دوسرے محکمہ میں ضم کر تے ہوے ملازمیں کو پریشان کردیا انہوں نے محکمہ ہاوسنگ بورڈ کے برخواستگی کی مثال پیش کی انہوں نے ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی فراہمی کے معاملے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کے گزشتہ چھ ساتھ کے درمیان صرف ایک مقام کے علاوہ ریاست کی کسی بھی حصے میں بے گھر غریب مستحق افراد کو آج تک مکانات فراہم نہیں کیے گئے انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر صرف بیانات دینے اور عمل نہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے وہ فوراً میں انتخابی منشور کے مطابق تمام وعدوں کی تکمیل کریں۔اس موقع پر گھنٹہ اشوک ،دیو سائی کرشنا ،سریدھر، کرشنا ریڈی،پرساد وغیرہ موجود تھے ۔