ٹی آر ایس دور حکومت میں آبپاشی پراجکٹس کو کافی ترقی

   

میدک میں محکمہ آبپاشی کا تالاب تہوار پروگرام، ایم ایل اے پدمادیویندر ریڈی و دیگر کاخطاب

میدک /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کالیشورم پراجکٹ ورلڈ کا سب سے اونچا پراجکٹ ہے ۔ بی آر ایس کا تلنگانہ عوام کو بالخصوص کسانوں کو ایک تحفہ ہے ۔ بی آر ایس اپنے اقتدار میں تلنگانہ میں پانی کی قلت کو ختم کرتے ہوئے زرعی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے اپنا ایک بے مثال ریکارڈ قائم کی ہے ۔ جس کا سہرا کے سی آر کو جاتا ہے ۔ رکن اسمبلی میدک منڈل میدک کے نواحی علاقہ میں موجود ایلامڈگو چیک ڈیم پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے منعقدہ تالاب تہوار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے ایک خیالات کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کی قیادت ڈسٹرکٹ اریگیشن آفیسر ایس ای مسٹر ایسیا نے کی ۔ رکن ا سمبلی نے کہا کہ تلنگانہ قیام کے سلسلہ میں پوری ریاست میں جاری تمام اتسو و جشن پر اسمبلی و ضلع میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ عوام کی جانب سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ ایم ایل سی میدک میں سبھاش ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت میں آبپاشی کو بڑی ترقی حاصل ہوئی ہے ۔ 2014 تک ریاست تلنگانہ میں ہر طرف پانی کا بحران تھا ۔ اب ہر طرف موسم گرما ہونے پر بھی پانی ہی پانی ہے ۔ جہاں ایک فصل پیداوار نہیں ہوسکتی تھی ۔ اب وہاں دو فصلوں کی پیدوار ہو رہی ہے ۔ پانی و برقی سربراہی میں اب تلنگانہ نمبر اول ریاست بن گئی ہے ۔ اس اریگیشن اتسو میں افکو ڈائرکٹر مسٹر ایم دیویندر ریڈی ، ڈپٹی ای ای ناگراج ، صدر ٹی این جی اوز میدک سپرنٹنڈنٹ اریگیشن مسٹر ڈی نریندر ، جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز مانک راجکمار ، ایم پی پی میدک یمنا جئے رام ریڈی ، صدرنشین پی اے سی مسٹر ہنمنت ریڈی ، چیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال ، اس موقع پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں کی مفصل رپورٹ پر مشتمل کتاب کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔