ٹی آر ایس رکن اسمبلی یاداگیری ریڈی کوویڈ۔19 سے متاثر۔ ہاسپٹل میں شریک

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): حلقہ اسمبلی جنگاؤں کے ٹی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی موتھی ریڈی یاداگیری ریڈی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔65 سالہ رکن اسمبلی کے افراد خاندان سمیت دیگر 10عہدیداروں کے ٹسٹ نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر مہندر ریڈی نے ان تمام افراد سے درخواست کی ہے جنہوں نے متاثر ہ رکن اسمبلی کے رابطے میں آئے تھے، وہ اپنا ٹسٹ کروائیں اور اپنے آپ کو دوسروں سے علیحدہ کرلیں۔ عہدیداروں کے مطابق یاداگیری ریڈی کی طبیعت فی الحال بہتر ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رکن اسمبلی کچھ دن قبل جشن قیام تلنگانہ کی سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات میں شرکت کئے تھے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہم رکن اسمبلی کی ویڈیوز سے پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کون کون لوگ ان سے ملاقات کئے تھے۔ واضح رہے کہ میئر حیدرآباد بی رام موہن کے ڈرائیور کوویڈ۔19 سے متاثر ہونے بعد سے انہیں بھی کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کوویڈ۔19 سے متاثر ہونے بعد وزیر خزانہ بھی گھر میں کورنٹائن ہوگئے تھے۔