ٹی سیوا سنٹرس کھولنے کے لیے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹی سیوا سنٹر کو ریاست تلنگانہ میں تمام شہروں ، ڈسٹرکٹس ، منڈلس اور پنچایت علاقوں میں ٹی سیوا ، آن لائن سروسیس سنٹرس کھولنے کے لیے انٹرپرینئرس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ٹی سیوا آن لائن سنٹر کی جانب سے پیان کارڈ انرولمنٹ اینڈ کریکشن ، اے ای پی ایس ( آدھار ینیبلڈ پے منٹ سسٹم ) ، مائیکرو اے ٹی ایم ، بھارت بل پے منٹس ، بس ، ریل اور فلائیٹ ٹکٹس ، بینک منی ٹرانسفرس ، ٹیلی کام ریچارجس ، پری پیڈ ، پوسٹ پیڈ ، لینڈ لائن ، ڈی ٹی ایچ ، ڈیٹا کارڈس ، انشورنس پے منٹس سروسیس فراہم کی جاتی ہیں ۔ ٹی سیوا سنٹر کی جانب سے سورنا تلنگانہ سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت رجسٹریشن فیس میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، اقلیتوں ، خواتین اور ایکس سرویس مین کو 25 فیصد رعایت دی جاتی ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے انٹرپرینئرس ان کے علاقوں میں ٹی سیوا ، آن لائن سروسیس سنٹر شروع کرنے کے لیے ویب سائٹ tsevacentre.com پر درخواست دے سکتے ہیں ۔ جس کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179955744 ۔ 9505800050 پر ربط کریں ۔۔