پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی۔ کلیدی ملزم للت جہا کو 7دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا

,

   

نئی دہلی۔للت جہا کی پولیس تحویل کو دہلی کی عدالت نے منظوریدی جوپارلیمنٹ کی سکیورٹی کوتاہی معاملے کا کلیدی ملزم ہے۔جہا نے سارے منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔دو افراد نے پارلیمنٹ کے اندر پیلے رنگ کی گیس خارج کی اورپارلیمنٹ کے اندر کانسٹر کا بھی استعمال کیا۔

پارلیمنٹ میں داخل ہونے والوں نے مخالف حکومت نعرے بھی لگائے۔پارلیمنٹ کے باہر بھی دو مظاہرین نے رنگین گیس کا استعمال کیا۔تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے خصوصی جوتے منگائے تھے تاکہ پارلیمنٹ کے اندر گیس کانسٹر لے جاسکے۔

پولیس پارلیمنٹ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے مناظر کودوبارہ کریگی۔ جھا کوواقعہ کے پس پردہ ”ماسٹر مائنڈ“ بتاتے ہوئے پولیس نے عدالت میں پیش کیاجہاں سے اس کو 15دنوں کی تحویل مانگی تھی۔

دہلی کی ایل عدالت نے پولیس کی اس درخواست پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں سکیورٹی کوتاہی کے کلیدی ملزم للت جہا کو7دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔ سکیورٹی کوتاہی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب پارلیمنٹ پر 2001میں پیش ائے دہشت گرد حملہ کی یاد منائی جارہی تھی۔

وقفہ صفر کے دوران پبلک گیلری سے دو لوگ ساگرشرما او رمنورانجن ڈی نے لوک سبھا چیمبر میں چھلانگ لگائی او راراکین پارلیمنٹ کے ہاتھوں دبوچے جانے سے قبل کانسٹرس سے پیلی گیس خارج کرتے ہوئے اسٹبلیشمنٹ کے خلاف نعرے لگائے۔

پارلیمنٹ کے باہر دو مظاہرین نیلم(42) اور امول(25) نے بھی اسی طرح کی گیس کے ساتھ احتجاج کیا۔ ان چاروں کو جمعرات کے روز دہلی پولیس کے خصوصی سل کی سات روزہ تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔

مذکورہ دہلی پولیس کے خصوصی سل نے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ملزمین کے لکھنو‘ میسور‘ کرناٹک‘ راجستھان‘ مہارشٹرا اورہریانہ میں ٹھکانوں پر جائیں گے۔