پانچ روزہ ٹریننگ پروگرام بعنوان ’ کام سے رابطہ ‘

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( راست ) : انوارالعلوم کالج آف بزنس مینجمنٹ میں 3 جولائی سے زیر اہتمام انٹرنل کوالٹی کنٹرول سیل اور Magic Bus India Foundation کے اشتراک سے پانچ روزہ ٹریننگ پروگرام بعنوان ’ کام سے رابطہ ‘ Connect with work کا آغاز ہوا ۔ شبانہ فاطمہ اسوسی ایٹ پروفیسر نے مہمان مقررین جناب توصیف ٹرینر اور جناب بھارت سوبیلائزر میجک بس انڈیا فاونڈیشن کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر احمد بیگ رکن گورننگ باڈی انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’ کام سے رابطہ ‘ ایک ایسی ٹریننگ ہے جس سے طلبہ کا مستقبل بھی روشن ہوسکتا ہے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں ۔ پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر عثمان بن سالم نے ’ کام سے رابطہ ‘ سے متعلق ٹریننگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ اس کے بعد وائس پرنسپل کالج ہذا نے کہا کہ ’ کام سے رابطہ ‘ پر سیر حاصل معلومات فراہم کئے اور طلبہ کو مفید مشورے بھی دئیے ۔ تقریبا 300 طلبہ نے ٹریننگ پروگرام میں رجسٹر کروائے اور تقریبا 250 طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی ۔ محمد سلیم پاشاہ پلیسمنٹ آفیسر نے انتظامات میں حصہ لیا اور پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ یہ ٹریننگ پروگرام 7 جولائی تک جاری رہے گا ۔۔