پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو سفارتی اسناد پیش کئے

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں فلپائن، ازبکستان، بیلاروس، کینیا اور جارجیا کے سفیروں؍ ہائی کمشنر سے اسناد قبول کئے۔ سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں جوسل فرانسسکو اگناسیو، جمہوریہ فلپائن کے سفیر،سردار رستم بائیف، جمہوریہ ازبکستان کے سفیر،میخائل کاسکو، جمہوریہ بیلاروس کے سفیر،پیٹر مینا منیری، جمہوریہ کینیا کے ہائی کمشنر اور واختانگ جاؤشویلی، جارجیا کے سفیر شامل ہیں۔ ازبکستان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون و اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، معاشی، ثقافتی اور انسانی بنیادوں پر سرگرمیاں کو توسیع دینے کی زبردست گنجائش ہے۔ صدرجمہوریہ نے ازبکستان کے سفیر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔