پانی کی بوتل کی قیمت 15 روپئے سے زائد لینے پر شکایت کرنے کی خواہش

   

دیگلور:/11 جون 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ناندیڑ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناندیڑ ڈویڑن کے مختلیف ریلوے اسٹیشنوں پراور پلیٹ فارم پر ،مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سخت موسم گرما کے مدنظر پلیٹ فارمز پر پینے کے صاف پانی کا نظم رکھا گیا ہے۔ اسی طرح سے مسافرین بڑی تعداد میں پانی کی جو بوتلیں خریدتے ہیں ٹرینوں میں اور پلیٹ فارم پر جو خرید کر لیتے ہیں تو اس سلسلے میں ناندیڑ کی ڈی آر ایم شریمتی نیتی سرکار نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایک لیٹر پانی کی بوتل کے لئے صرف ( 15) پندرہ روپیے ہی متعلقہ ہاکر کو یا دوکاندار کو ادا کریں۔ زیادہ قیمت مانگنے والوں کی شکایت محکمہ ریلوے سے کرنے کی اپیل انہوں نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے کی ہے ۔