پانی کے بہاؤ میں تیزی پر عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت

   

ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب
نارائن پیٹ۔ 28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے کلکٹریٹ ویڈیو کانفرنس ہال میں بارش، سیلاب اور بالائی آبپاشی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ ضلع کے دریائے کرشنا، ماگنور ،مکتھل اور سنگم بانڈہ اور کوئل ساگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح کی تفصیلات ان کے پاس موجود ہیں۔اس سلسلہ میں انہوں نے حکام سے جائزہ لیا۔ انہوں نے تفصیلات دریافت کیں کہ ضلع میں کتنے تالاب ہیں۔ فی الحال پانی ذخیرہ کرنے کی تفصیلات لی گئی ہیں۔ فی الحال کرناٹک میں شدید بارش کی وجہ سے نارائن پور اور المائٹی ڈیموں کے گیٹ کھولے گئے ہیں اور ہمارے ضلع سے گذر نے والی دریا کرشنا و دیگر ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا حکام کو اس کی معلومات ہونی چاہئے ، مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلابی پانی کے علاوہ مزید سیلابی پانی ضلع میں پہنچنے کا خدشہ ہے، پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی صورت میں دیہات میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کو وارننگ جاری کرنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وہ ضلع میں جہاں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے ان مواضعات کی نشاندہی کرنا چاہئے اور ان کے حالات کا جائزہ لینا اور جہاں ضروری ہو نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیا جانا چاہئے ،ڈی آئی کرن کمار، سری نواسولو، پی کرن کمار اے آئی اور دیگر نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔